بنوں، دینی مدارس اور علماء کرام کی وفاقی وزیر اکرم دُرانی کے قافلے پر بم حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:39

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء ) بنوں میں دینی مدارس اور علماء کرام کی وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی کے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت ،بنوں کے ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ،دینی مدارس کے سربراہ مولانا نسیم علی شاہ ،سابق ایم پی اے قاری عبدالرزاق مجددی اور حافظ قاری محمد اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سیاستدانوں کے خلاف اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال ہونے لگے تو ملک کے اندر امن کا قیام ناممکن ہے اور ملک مشکلات سے دوچار ہوگا ہمارا کسی کے ساتھ سیاسی اختلاف ضرور ہوگا مگر اس قسم کے حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ہم وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس نصیب کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اُنہوں نے کہا کہ بنوں میں ڈی پی او گل افضل خان آفریدی کی تعیناتی سے امن وامان کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے تاہم بعض عناصر اُن کے تبادلے کیلئے سرگرم عمل ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں بنوں کے دینی مدارس اور علماء کرام ڈی پی او بنوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ہماری اُمید ہے کہ وہ امن وامان مزید بہتر بنانے کیلئے مزید فعال کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :