فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بینچ نہ بنا نے کیخلاف کمالیہ با رایسوسی ایشن کی ہڑتال، وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

حکومت سے فی الفور بینچ تشکیل دئیے جانے کا مطالبہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:40

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بینچ نہ بنائے جانے کے خلاف کمالیہ با رایسوسی ایشن کی ہڑتال۔ وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ۔ حکومت سے فی الفور بینچ تشکیل دئیے جانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کمالیہ بار ایسوسی ایشن نے فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بینچ نہ بنائے جانے کے واقعہ کے خلاف مکمل ہڑتال کیے رکھی۔ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ اس دوران سائلین حضرات پریشان حال پھرتے رہے۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن کمالیہ رانا ریاض علی خاں ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس احتجاج کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک فیصل آبا دمیں ہائی کورٹ کا بینچ تشکیل نہیں پا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :