متحدہ اورلیاری گینگ وار کے 2ٹارگٹ کلر90روز کے لیے رینجرز کے حوالے

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:43

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ اورلیاری گینگ وار کے 2ٹارگٹ کلر90روز کے لیے رینجرز کے حوالے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزآئی آئی چندریگر روڈ سے گرفتار ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ لیبرڈویژن کے کارکن عقیل اورلیاری گینگ وار کے ملزم عقیل کو انسداد دہشت گرد کی عدالت میں ہفتہ کے روز پیش کیاجہاں رینجرز کے افسران نے عدالت کوبتا یاکہ ملزمان نے پانچ افراد کوقتل کرنے کااعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان بھتہ خورتی دیگر مقدمات میں بھی مطلوب ہیں سندھ عدالت ان کا90روز ہ ریمانڈ دے تاکہ ان سے مزید تفتیش ہوسکے عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا۔

متعلقہ عنوان :