راولپنڈی ، ایان علی کو پاسپورٹ نہ مل سکا

منی اسمگلنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا ایان علی کے پاسپورٹ سپرداری کیلئے ضمانت مچلکے لینے سے انکار ،کسٹم عدالت کے جج سے رجوع کرنے کا حکم

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:43

راولپنڈی ، ایان علی کو پاسپورٹ نہ مل سکا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے منی اسمگلنگ کیس میں ملوث معروف ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ سپرداری کیلئے ضمانت مچلکے لینے سے انکار کرتے ہوئے ان کو کسٹم عدالت کے جج سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منی اسمگلنگ کیس میں ملوث ملزمہ ایان علی اپنے وکیل کے ہمراہ پاسپورٹ سپرداری پر وصول کرنے کیلئے ضمانت مچلکوں اور شخصی ضمانت کے ساتھ کسٹم کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئیں لیکن جج رانا آفتاب احمد رخصت پر تھے۔

جس کے باعث ڈیوٹی جج صابر سلطان کی عدالت میں حاضر ہوئیں اور مچلکے و شخصی ضمانت جمع کروانے کی استدعا کی۔ جس کو نامنظور کرتے ہوئے فاضل جج نے ملزمہ کو کسٹم عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد ایان علی پاسپورٹ لئے بغیر واپس روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :