روس نے لڑاکا بحری جہاز، ایس-400 میزائل شام پہنچا دیے

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:51

ماسکو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء ) روس نے شام میں اپنے طیارہ شکن دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے شامی ساحل کی طرف لڑاکا بحری جہاز ارسال کر دیئے ہیں۔ نیز ماسکو نے علاقے میں اپنی فوجی بیس پر نئے میزائل بھی نصب کر دیئے ہیں۔لڑاکا بحری جہاز 'موسکوا' پر موجود دور مار دفاعی سسٹم روسی جہازوں کو فضائی کور مہیا کرے گا۔

(جاری ہے)

نیز منگل کو شام پہنچنے والے ایس-400 میزائل سسٹم اس کے علاوہ شامی طیاروں کو تحفظ فراہم کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایس - 400 ایئر ڈیفنس میزائل جمعرات کے روز شام کی 'حمیمیم' فوجی بیس پر پہنچائے گئے۔ یہ اقدام ترک ایف سولہ لڑاکا طیارے کی جانب سے روس کے سخوئی 24 طرز کے لڑاکا جہاز کو شامی علاقے میں مار گرانے کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا۔

متعلقہ عنوان :