ڈینگی پر قابوکیلئے تمام محکمے سرگرمیاں جاری رکھیں ،راجہ اشفاق سرور

تمام محکمے دسمبر اور جنوری کے دوران ڈینگی پر کام کیلئے میکرو پلان ترتیب دیں ،صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابوپانے کے لیے موسم سرما کے دوران تمام محکمے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں تاکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ماہ دسمبر اور جنوری کے دوران ڈینگی پر ہونے والے کام کے لیے میکرو پلان ترتیب دیں اور ان دوماہ میں ڈینگی پر ہونے والے کام سے آئندہ سیزن میں مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاروہ کم برآمد ہونے کے باوجود ان ڈور او ر آ ٓوٹ ڈور ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے او ر غفلت برتنے او ر لاپروہی کا مظاہر ہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

کمشنر راولپنڈی زاہد سعید ، ڈی سی او ساجد ظفر ڈال ، اے ڈی سی جی عمران قریشی ، اے ڈی سی عارف رحیم ، ڈاکٹر محمد عمر ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کمپنی عرفان قریشی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد صابر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سنجیدہ خانم ، ای ڈی او زراعت شاہد سجاد، ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہور الحق کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران اس موقع پر موجود تھے ۔

صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفا ق سرور نے کہا ہے کہ ہاٹ سپا ٹ پر کڑی نظر رکھی جائے اور کیس رسپانس کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جن یونین کو نسلز سے ابھی تک لاروہ برآمدہو رہا ہے ان میں اینٹی ڈینگی سرگرمیاں تیز تر کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی اس جان لیوا مرض سے بچنے کے لیئے اپنے گھرو ں میں ڈینگی بریڈنگ سپاٹس نہ بننے دیں اور اینٹی ڈینگی ٹیمو ں کی طرف سے عوامی آگاہی کے پیغامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام الناس کی آگاہی کے لیئے ڈینگی کے میں بارے میں حفاظتی اقدامات اور علاج کی سہولیات کے بارے میں معلومات ذرائع ابلاغ کے توسط سے عام کی جا رہی ہیں اور سنیٹری پٹرول اور ڈینگی ورکرز کے ذریعے بھی فیلڈ سرگرمیو ں کے دوران لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے ۔جس سے اس وباء پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے ۔ اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد صابر نے راولپنڈی میں مجموعی طور پر ڈینگی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :