پی پی پنجاب کے نائب صدر سہیل ملک کی والدہ کی رسم چہلم ادا کر دی گئی

منظور احمد وٹو، تنویر اشرف کائرہ ، لیاقت بلوچ ، شفقت محمود سمیت دیگر کی شرکت

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر سہیل ملک کی والدہ کی رسم چہلم ادا کر دی گئی جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، صدر پیپلز پارٹی پنجاب اور جنرل سیکریٹری تنویر اشرف کائرہ کے علاوہ دوسری جماعتوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، تحریک انصاف کے شفقت محمود اور دیوان محی الدین اور جمیعت العلمائے اسلام (نورانی گروپ) کے پیر اعجاز ہاشمی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ پیپلز پارٹی کے اہم قائدین اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ۔مولانا یوسف اعوان نے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کروائی اور محمد سلمان جنجوعہ نے نعت پڑھی۔