بلدیاتی انتخابات ،ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ملوث (ن) لیگ کے50 کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شیخوپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے50 کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں ، ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے فی کس مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری الیاس نے درخواست ضمانتوں کی سماعت کی۔

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ شیخوپورہ پولیس نے انھیں انتخابی ریلی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے مقدمے میں ملوث کر دیا ہے ۔ حالانکہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ۔ جس پر عدالت نے ان کی ضمانتیں منظو رکرتے ہوئے انھیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :