کراچی جگمگائے گا ،جماعت اسلامی وپی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی،محمد یونس بارائی

کھمبوں اورلوٹوں ،نوٹوں اورلفافوں کا زمانہ گیا ،باشعور عوام عدل وانصاف کی پہنچان بن چکے ہیں ،کامیابی حق وسچ کی ہوگی ،نعیم اخترودیگرکا خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) کراچی جگمگائے گا ،جماعت اسلامی وپی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی،کھمبوں ،لوٹوں ،نوٹوں اورلفافوں کا زمانہ گیا ،باشعور عوام عدل وانصاف کی پہنچان بن چکے ہیں ،کامیابی حق وسچ کی ہوگی ،ہرکارکن اپنی اپنی ذمہ داری محسوس کرے ،رابطہ عوام مہم کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائیں گے ،جماعت اسلامی ہی حقیقی انقلاب کی پشتبان ہے ،حالات ہم ہیں بدلیں گے اور تبدیلی بھی ہم ہی سے آئے گی۔

ان خیالات کا ظہار یوسی 27وارڈ 01کی حسین ہزارہ گوٹھ ،یوسی 21گلشن اقبال ،یوسی 02ماڈل کالونی ،یوسی 12غریب نواز کالونی ملیر،یوسی 03انڈس مہران ،یوسی 05جناح اسکوائر،یوسی 13بھٹائی آباد اور دیگر مقامات پر انتخابی مہم کے دوران امیدواروائس چیئرمین یوسی27، امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،امیدوارچیئرمین یوسی 27نوید عالم صدیقی ،اقبال اعوان ،نصراﷲ جلبانی ،قیم ضلع نعیم اختر ،نائب امرائے ضلع سید افتخاراحمد ،توفیق الدین صدیقی،مرتضی غوری،امیدوارچیئرمین یوسی 05جناح اسکوائرکریم بخش ،امیدوار چیئرمین یوسی 03انڈس مہران حکیم سعادت ابراہیم ،امیدوارچیئرمین یوسی 12غریب نواز کالونی ملیر الطاف پٹنی ودیگرنے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجماعت اسلامی وپی ٹی آئی بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے والے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،وارڈکونسلرز بھی موجود تھے ۔ امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی نے کہا کہ کراچی جگمگائے گا ،جماعت اسلامی وپی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں ،لوٹوں ،نوٹوں اورلفافوں کا زمانہ گیا ،باشعور عوام عدل وانصاف کی پہنچان بن چکے ہیں ،کامیابی حق وسچ کی ہوگی ۔ سابق ممبر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہرکارکن اپنی اپنی ذمہ داری محسوس کرے ،رابطہ عوام مہم کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی انقلاب کی پشتبان ہے ،حالات ہم ہیں بدلیں گے اور تبدیلی بھی ہم ہی سے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :