موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے وار کم نہ ہو سکے ،شہر میں مزید 2 افراد میں وائرس کی تصدیق

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) شہر میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے وار کم نہ ہو سکے ، مزید 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر کے ہسپتالوں میں مزید 2مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد رواں برس شہر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 82سے بڑھ کر 84ہو گئی ہے ۔ یاد رہے کہ رواں برس کے دوران راولپنڈی میں 6اور لاہور میں 1مریض ڈینگی وائرس کے باعث دم توڑ چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :