Live Updates

عمران خان اپنی انتخابی مہم چلائیں، الطاف بھائی کی فکر نہ کریں،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم

عزت اور ذلت اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،جس پر اﷲ تعالیٰ کافضل وکرم ہو اس کو اندر یا باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا ، رابطہ کمیٹی

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:21

عمران خان اپنی انتخابی مہم چلائیں، الطاف بھائی کی فکر نہ کریں،رابطہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب اپنی انتخابی مہم چلائیں، اپنامنشورپیش کریں،وہ الطاف بھائی کی فکر نہ کریں ۔ ایم کیوایم کے ازلی دشمنوں کی جانب سے مائنس ون کی تمام ترسازشوں کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان ہی نہیں بلکہ پوری قوم صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہے اورانشاء اﷲ متحد رہے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین توجلسوں سے روزانہ تقریریں کررہے ہیں، ان کی تصویریں بھی ہیں ،اگرخان صاحب کویہ تقریریں سنائی نہ دے رہی ہوں اورتصویریں نہ دکھائی دے رہی ہوں تواس میں خان صاحب کی نظروں کاقصورہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مائنس ون کی خبریں تو عمران خان کے گھرکے حوالے سے میڈیاپرضرورآئیں تھیں اورمیڈیاکے بڑے سینئرتجزیہ نگاروں کے حوالے سے یہ باتیں میڈیاپرضرورآئی تھیں کہ عمران خان کی دوسری بیوی کی جانب سے انہیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عزت اور ذلت اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،جس پر اﷲ تعالیٰ کافضل وکرم ہو اس کو اندر یا باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات