Live Updates

سراج الحق اور عمران خان کا فقید المثال استقبال امن واخوت کی فضا قائم کرے گا، جماعت اسلامی ضلع بن قاسم

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام، نائب امراء عبد الجمیل خان، شکیل احمد، سید مفخر علی، اسماعیل خان، سیکریٹری مرزا فرحان بیگ، امرائے زونز سید آصف علی، محمد قاسم خان، جمیل الدین قریشی، محمد نواز خان، مفتی ضیاء الرحمن فاروقی نے کراچی میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کراچی کے عوام کی جانب سے فقید المثال استقبال اور ایئرپورٹ سے مزار قائد تک تاریخی ریلی کے انعقاد پر کراچی کے عوام سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق اور عمران خان کے استقبال سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی جاگ گیا ہے اور کراچی کے عوام 5دسمبر کو ترازو اور بلے کو کامیاب کراکر کراچی میں امن، اخوت اور محبت کی فضا قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخی ریلی ایک ریفرنڈم کی حیثیت رکھتی تھی۔ کراچی میں اب دھونس، دھمکی اور دھاندلی کا راج قائم نہیں ہوسکتا۔ عظیم الشان اور استقبال اور ریلی سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی زندہ دلوں کا شہر ہے اور کراچی کے شہریوں اپنے دوست اور دشمن کی پہچان ہوگئی ہے۔ کراچی کی عوام کو اب سراج الحق اور عمران خان کراچی کی عوام کو ظلم، جبر اور دہشت کی فضا سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات