چیک باونس ہونے پر ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی خریدار کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 21:41

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) چیک باونس ہونے پر ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی خریدار کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری کمیشن زبیر عمر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی خریدار کمپنی کی جانب سے دیے گئے 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیکس باونس ہوگئے ہیں۔ اس تمام صورتحال کے بعد کارگل ہولڈنگ نامی کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔