جیکب آباد ‘ایس ایس پی کی قیادت میں دہشتگردی کیخلاف امن ریلی کا انعقاد

امن زندہ باد ،دہشت گردی مردہ باد کے نعرے ‘مختلف مقامات پر شہریوں نے ریلی پر پھول نچھاور کئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:46

جیکب آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)جیکب آباد میں ایس ایس پی کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف امن ریلی شہریوں ،صحافیوں ،وکلاء ،سول سوسائٹی ودیگر کی شرکت امن زندہ باد ،دہشت گردی مردہ باد کے نعرے مختلف مقامات پر شہریوں نے ریلی پر پھول نچھاور کیے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر سے امن ریلی ایس ایس پی ساجد کھوکھر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں چیمبر آف کامرس کے احمد علی بروہی،صرافہ یونین کے حاجی یوسف میمن ،ہندوپنچائت کے ہوند راج وادھوانی ،بارایسوسی ایشن کے وحید واگھو ،ظفر اﷲ جکھرانی ،جہانگیر ،فرحان پٹحان،عزاداری کونسل کے وسیم نذر عباس،صحافی عبدالرحمن آفریدی ،آصف بھٹی ،وکی وادھوانی ،سول سوسائٹی کے خاد م اوڈھانو،نثار گورشانی ،نو منتخب کونسلر صفر منجھو،پی پی کے بہادر مغیر ی،اسرارشاہوانی سمیت شہریوں مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات سمیت پولیس افسران اوراہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء دہشت گردی مردہ باد ،امن پرستی زندہ باد کے نعرے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا شرکاء قائد اعظم روڈ ،سینما روڈ ،صرافہ بازار ،شاہی بازار ،ٹاور روڈ سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اس موقع پر ایس ایس پی ساجد کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتے دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی جرائم پیشہ عناصر اور امن میں رخنہ ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے جیکب آباد میں امن کی بحالی پہلی ترجیح ہے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمیداری ہے اس میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ریلی کامقصد عوام کو یہ احساس دلاناہے کہ آپ اکیلے نہیں پولیس کے محافظ آپ کے ساتھ ہیں اورآپ کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔