اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 100 کمانڈوز نے مکلی ٹھٹہ میں حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے فرائض انجام دئیے

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے 100 کمانڈوز بشمول 12 خواتین کمانڈوز نے صدر ممنون حسین کو حفاظتی اقدامات فراہم کرنے کے لیے مکلی میں اپنے فرائض انجام دیے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی صبح صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیر اعظم نواز شریف کے تعلیمی پروگرام کے سلسلے میں مکلی اسٹیڈیم ٹھٹہ میں ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ صدر پاکستان کو حفاظتی اقدامات فراہم کرنے کے لیے 12 خواتین سمیت 100 کمانڈوز نے کراچی سے مکلی جاکرسیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔