تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے دنیا کیساتھ قدم ملاکر چلناہوگا،مفتی محمد نعیم
`
ہفتہ 28 نومبر 2015 21:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ترقی کیلئے ضروری ہے کہ تعلیمی میدان میں دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلاجائے ،دینی مدارس اپنے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں ہیں عصری تعلیمی اداروں اور دیگر جامعات سے قطع تعلق کے بجائے ان کے ساتھ باہمی اشتراک سے تحقیق کے شعبوں میں کام کرنے پر توجہ دینی ہوگی، جیوٹیگنگ مدارس کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے،، ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس ایک کھلی کتاب ہیں ہر شخص کی رسائی ہے اور وہ دیکھ سکتاہے مدارس میں کیا ہوسکتاہے پھر جیو ٹیگنگ کے ذریعے مدارس کو حراساں کرنا ناانصافی ہے ، انہوں نے کہاکہ جیوٹیگنگ مدارس کیخلاف سازشوں کا تسلسل ہے، اہل مدارس قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اس کے باوجود شک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے، انہوں نے کہاکہ مدارس ریاست کے سب سے بڑے این جی اوز ہیں جو غریب امیر سب کو یکساں مفت تعلیم دینے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کی عالم اسلام کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں علماء کرام نے ہردور میں وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق دینی تعلیم کے فروغ میں کردار اداکیاہے، وطن عزیز میں آج تک نصاب تعلیم کی بہتری کے حوالے سے حکومتوں کی جانب سے خاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی،جس کی وجہ سے ہم تعلیمی میدان میں دنیاسے پیچھے ہیں، ہر دور میں مدارس دینیہ کو تو تنقیدکا نشانہ بنایا جاتارہاحالانکہ مدارس اپنی وساطت کے مطابق تعلیمی احسن طریقے سے عام کررہے ہیں ،مگرملک کے اصل مسئلے یعنی عصری تعلیمی اداروں کے نظام ونصاب تعلیم کی جانب کوئی توجہ دینے کی زحمت گوارانہیں کی گئی، انہوں نے کہاکہ وقت کے مطابق اپنے نصاب میں تبدیلیاں اور طریقہ تعلیم میں تبدیلیاں پیدا کرکے ہی قوم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جاسکتاہے اور ہم 69سال سے اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں پر آزادی کے وقت تھے، انہوں نے کہاکہ دور حاضر میں ترقی کیلئے صرف حصول علم ہی کافی نہیں بلکہ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ ان علوم سے ہم آگے بڑھنے میں کتنی مدد حاصل کرسکتے ہیں اس سلسلے میں حکومتوں اور متعلقہ منسٹریزکو اہم رول ادا کرنا چاہیے ، آج ہر اسکول اپنا نصاب پیش کررہاہے اوربعض ملکی وغیرملکی ادارے تعلیم وتاریخ کے نام پرقومی نظریہ سے ہٹ کر اپنا نظریہ پیش کرنے یا پھر سیکولرازم کے فروغ کی کوششوں میں مصروف ہیں جس سے تعلیم کے حقیقی فوائد حاصل نہیں ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دنیا اسپیشلائزیشن کے دور میں چل رہی ہے جس میں فن اورہنر کے ماہرین ہی کامیاب ہوسکتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اب وقت کا تقاضہ ہے کہ ہمارے ہاں اسکول کالجز ، جامعات اور دینی مدارس میں ایسا نصاب تعلیم ترتیب دیا جائے جس کو پڑھنے والے ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کاباعث بنیں اور اس میں اپنا کردار اداکرسکیں۔
(جاری ہے)
چ
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.