دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول اور ملٹری لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں،شہبازشریف

معاشی سرگرمیاں جاری ہیں،2017ء تک ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے سول اور ملٹری لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں،معاشی سرگرمیاں جاری ہیں،2017ء تک ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی،برطانیہ پہنچنے پر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں حاصل کی ہیں یہ بڑا کامیاب آپریشن ہے،بجلی کے منصوبوں کی وزیراعظم کی نگرانی میں کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے دورہ برطانیہ سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،دورے کا مقصد تعلیم،محبت،توانائی کے شعبوں میں برطانیہ کا تعاون حاصل کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب5 روزہ دورے پر لندن پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،برطانوی حکام پاکستانی ہائی کمشنر اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

متعلقہ عنوان :