پنجاب بھر میں خصوصی عدالتوں کی کارکردگی اورانکے مسائل کا جائزہ لینے لیے ایڈمنسٹریٹو جج مقرر

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے تین سینئر ججوں کو وفاق اورصوبائی حکومت کے زیرانتظام پنجاب بھر میں قائم خصوصی عدالتوں کی کارکردگی اوران کے مسائل کا جائزہ لینے لیے ایڈمنسٹریٹو جج مقررکردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اعجازالاحسن کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے تین سینئر ججوں کو ایکس کیڈر عدالتوں کا ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کیا گیا ہے، لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان کو پنجاب بھر کی لیبر ، انسداد منشیات، صارف اور بینکنگ عدالتوں سمیت ماحولیاتی ٹربیونل کے ایڈمنسٹریٹو جج ہوں گے، مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار کسٹم کورٹس، ایکسائز اینڈ سیلز ، انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونلز، فیملی کورٹس، ایل ڈی اے ٹربیونلز، چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کے ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کئے گئے ہیں۔

مسٹر جسٹس محمد انوارالحق کو احتساب عدالتوں کا مانیٹرنگ جج اور سول عدالتوں کے معاملات کا ایڈمنسٹریٹو جج مقررکیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :