آل پاکستان جیم مرچنٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی سارک ینگ ٹریڈرز اور وویمن انٹرپرینورز کی آڑ میں بھارتی جیولری کی دسمبر میں نمائش کیخلاف ملک گیر احتجاج کی دھمکی
ہفتہ 28 نومبر 2015 22:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) آل پاکستان جیم مرچنٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سارک ینگ ٹریڈرز اور وویمن انٹرپرینورز کی آڑ میں بھارتی جیولری کی دسمبر میں نمائش کیخلاف ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی ہے اور کہا ہے کہ مفاد پر ست مافیاپا کستان کو کنزیو مر سو سائٹی کی طرف دھکیل کر ملکی انڈسٹری کو تباہ کر نے کی سازش رچا رہے ہیں۔
لاہور میں ہونے والی نمائش کا نام اور مقاصد اور ہیں جس کے لیے100ڈالر والا سٹال انڈیا میں ایک ہزارڈالر میں بک کیاجارہا ہے، حکومت جیولری کی صنعت کو بچائے، بھارتی تاجر آئے تو ایکسپو کے سامنے دھرنادیاجائیگا۔گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر سے آئے عہدیداروں مظہر سعید، حاجی طاہر نوید،شیخ معین الدین، شہزاد اقبال، رضوان شمسی، میاں طارق فیروز، حافظ عطاء الرحمن، معظم وحید ، سلمان حنیف اور حاجی رشید کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں 4تا 6دسمبر سارک ینگ ٹریڈرز اور وویمن انٹرپرینورز کی نمائش کی آڑ میں بھارتی جیولری کی نمائش منعقد ہورہی ہے، اس نمائش میں بھارتی زیورات کی صنعت اور ان کے پاکستانی ایجنٹوں کی ملی بھگت سے 9اور14کیرٹ کے غیر معیاری زیورات انتہائی مہنگے داموں پر پاکستانی امراء کو فروخت کئے جائیں گے، بھارتی جیولر مافیا تمام سامان پاکستانی وی آئی پی پروٹوکول کے ذریعے بغیر کسٹم اورسیلز ٹیکس ادا کئے پاکستانی خریداروں کو بیچنا چاہتی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.