پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعزازمیں کینبرامیں انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ مسلسل دوسری بار جیت لیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:11

پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعزازمیں کینبرامیں ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل دیفنس چیلنج کپ 2015 آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں 16 سے 28 نومبر تک کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ ٹی 20 اور ون ڈے لیگ فارمیٹ پر کھیلا گیاجس میں مختلف ممالک کی مسلح افواج کی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چار ٹیموں نے آسٹریلیا، دو نے نیوزی لینڈ اور ایک ایک ٹیم نے برطانیہ، فجی ، ملائشیا اور پاکستان سے شرکت کی۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزار پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم کے حصہ میں آیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران پاک بحریہ کی ٹیم نے اپنے تمام 4ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچ جیت لیے۔ بعدازاں سیمی فائنل میں رائل آسٹریلین نیوی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کینمبرا کے مناکا اوول گراونڈ میں پاک بحریہ اور ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کے درمیان کھیلا گیا ۔

پاک بحریہ کی ٹیم نے ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کو پچھاڑتے ہوئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کر لی جبکہ ابھی 10 کھلاڑی اور 16 اوورز باقی تھے۔ عمران علی WIT-I کو ٹورنمنٹ کا بہترین باؤلر اور اویس احمد رحمانی CPO/PTI کوبہترین بیٹسمین کے ساتھ ساتھ ٹورنمنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان آمڈ فورسسز ٹیم 2012 میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ کی بھی فاتح تھی اور پاک بحریہ کی ٹیم پاکستان کی مسلح افواج کے اعزاز کے دفاع میں مسلسل دوسری بار بھی کامیاب رہی۔

متعلقہ عنوان :