افغانستان ، ڈرون حملے اور آپریشن کے دوران پاکستانی سمیت 2 عسکریت پسند ہلاک ،7پاکستانی جنگجو گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاکستانی سمیت 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 7پاکستانی جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق دو عسکریت پسند جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے مختلف واقعات میں مارے گئے جبکہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں آپریشن کے دوران 7 پاکستانی جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عطااﷲ کھوگیانی نے بتایا ہے کہ ضلع کھوگیانی کے علاقے وزیرومیں نیٹو کے ڈرون حملے میں ایک جنگجو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ادھر ضلع باٹی کوٹ کے علاقے چاردہی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک پاکستانی جنگجو ہلاک ہوگیا جبکہ 7 کو گرفتار کرلیاگیا۔