اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس،حساس عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس حساس عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حساس عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کے دن فوج کوئیک رسپانس کے طور پر تعینات رہے گی۔ اجلاس میں انتخابی مواد کی ترسیل سے متعلق پلان کا جائزہ بھی لیا گیا۔