مغوی انجینئرز کی بازیابی میں میری خدمات کام آئی، میری کوشش بے لوث اور ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے

سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ملک مسکین کابیان

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:24

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ملک مسکین نے کہا ہے کہ مغوی انجینئرز کی بازیابی میں میری خدمات کام آئی میری کوشش بے لوث اور ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے میں کسی کو بے جا کریڈٹ دینے کے قائل نہیں ہوں میر ی خدمات کی تعریف کی بجائے غلط الزمات کا سلسلہ بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں بازیاب مغویان اور ان کے خاندان گلگت بلتستان کے خیر خواہ اور سنجیدہ طبقات عسکری سیاسی حکومتی اور اعلی عہدیدارن اور سوشل میڈیا نے میری خدمات کو بے لوث اور ذاتی مفادات سے سے بالاتر گرادن کر سراہا ہے اور شکریہ ادا کیا ہے ویسے بھی میرا مطمع نظر امن انسانی اور ملکی مفاد کے سوا کچھ نہیں لیکن بعض غیر سنجیدہ نام نہاد علاقائی سیاسی لوگوں ذاتی ضد و عناد کی بنیاد پرمیری کردار کشی کی اخباری بیانات کے ذرئیعے کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مزمت ہے ان اشخاص نے مجھے اور میرے خاندان پر لگائے گئے الزامات کا فی الفور تردید نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :