وزیراعلیٰ سندھ کا صنعتی علاقوں میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی تحقیقات کا حکم

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کے صنعتی علاقوں میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،واضح رہے کہ ہفتہ کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹیس لیا تھااور کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹرکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو آگ بجھانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے صنعتی علاقوں میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمشنر کراچی کو جامع تحقیقاتی رپورٹ بناکرپیش کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی اور منصوبابندی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :