کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سمگلر گاڑی سمیت گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے علاقہ غیر کی طرف سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک سمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او پشاور مبارک زیب خان کومخبر کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اج کسی بھی وقت علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی اس اطلا ع پر ایس ایس پی اپریشنز ڈاکٹر میاں سعیدکی نگرانی میں، SPرورل شاکر بنگش کی زیر قیادت ،DSPصدر سرکل یاسین خان ،SHOبڈہ بیرعباد وزیر،انچارج زنگلی چیک پوسٹ،SIعزیز خان بمعہ پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پرموٹر کارکرولہ نمبر IDJ.1735 برنگ سفیدکو روک کر تلاشی کے دوران موٹر کارکے خفیہ خانوں سے 30کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم محمد یاسر ولد عبدالستار ساکن دلہ زاک روڈ مسلم کالونی کوگرفتار لیا۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہیں

متعلقہ عنوان :