گوادر کاشغر اقتصادی منصوبے سے جلد بلوچستان میں ترقی کا سورج طلوع ہوگا جو پسماندگیوں کے اندھیروں کو مٹادے گا ، ثناء اللہ زہری
ہم نے اہل بلوچستان کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کا عہد کر رکھا ہے ، مسلم لیگ ہر صورت عملدرآمد کرے گی ،خصوصی بات چیت
ہفتہ 28 نومبر 2015 22:52
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گوادر کاشغر اقتصادی منصوبے پر فوری کام کے آغاز کے فوری احکامات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ بہت جلد بلوچستان میں ترقی کا سورج طلوع ہوگا جو پسماندگیوں کے اندھیروں کو مٹادے گا ہم نے اہل بلوچستان کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کا عہد کر رکھا ہے جس پر پاکستان مسلم لیگ ہر صورت عملدرآمد کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں ترقی کی خواہاں ہے یہی وجہ ہے کہ مرکز میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یہاں احساس محرومی ‘ پسماندگی کے خاتمے کیلئے صوبہ اور مرکز کے وہ روابط بحال کئے جو ماضی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے مرکزی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کیلئے ایک مثبت واضع پالیسی مرتب کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری درحقیقت بلوچستان میں ترقی کا وہ راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے اہل بلوچستان دیگر صوبوں کے برابر آکھڑے ہونگے اور انہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہونگی جن کا انہیں فقدان رہا ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اس منصوبے کی فوری تکمیل کیلئے جو احکامات جاری کئے اس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ترقیاتی بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے پارٹی کے قائد میاں محمد نوازشریف نے انتخابات سے قبل اہل بلوچستان کیساتھ جو وعدے کئے تھے اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے ان وعدوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے سلسلہ وار اقدامات شروع کررکھے ہیں اور بہت جلد یہاں ترقی کا وہ سورج طلوع ہوگا جو پسماندگی بے روزگاری غربت اور احساس محرومی کے اندھیروں کو ختم کر دے گا تاہم ضرورت اس امر ہے کہ اہل بلوچستان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوجائیں تاکہ ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز کے ہاتھ مضبوط کر سکیں تاکہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.