روس نے شام میں دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے شامی ساحل کی طرف لڑاکا بحری جہاز ارسال کر دیئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:52

ماسکو ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) روس نے شام میں اپنے طیارہ شکن دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے شامی ساحل کی طرف لڑاکا بحری جہاز ارسال کر دیئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے علاقے میں اپنی فوجی بیس پر نئے میزائل بھی نصب کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع نے بتایا کہ ایس - 400 ایئر ڈیفنس میزائل شام کی 'حمیمیم' فوجی بیس پر پہنچائے گئے ہیں۔

لڑاکا بحری جہاز 'موسکوا' پر موجود دور مار دفاعی سسٹم روسی جہازوں کو فضائی کور مہیا کرے گا۔ نیز شام پہنچنے والے ایس-400 میزائل سسٹم اس کے علاوہ شامی طیاروں کو تحفظ بھی فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ترک ایف سولہ لڑاکا طیارے کی جانب سے روس کے سخوئی 24 طرز کے لڑاکا جہاز کو شامی علاقے میں مار گرانے کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :