آر ڈی اے نے سید پور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات سربمہر کر دیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:54

راولپنڈی۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) کمشنر راولپنڈی / ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی ہدایات کے تحت آرڈی اے کا انفورسمنٹ ونگ مسلسل شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے آپریشن کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جرنل آرڈی اے نے انفورسمنٹ ونگ کو بغیر کسی خوف اور اثر و رسوخ کے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کرنیکی ہدایت کی ہے۔

#اسی ہدایات کو عمل میں لاتے ہوئے آرڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ نے سید پور روڈ پر ایک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن انجام دیا اورپلاٹ نمبر 383 کی غیر قانونی اور غیرمجاذتعمیر کو سیل کردیا۔یہ آپریشن آرڈی اے انفورسمنٹ ونگ کے انچارج رانا طارق جاویدکے زیرِنگرانی اور انکی ٹیم کی طرف سے کیا گیا۔