بلدیاتی الیکشن میں تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو شکست فاش ہوگی، خان محمد خان

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:56

راولپنڈی۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن میں تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو شکست فاش ہوگی، راولپنڈی شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور یورالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت درجنوں میگا پراجیکٹس مسلم لیگی حکومت کی طرف سے راولپنڈی کے شہریوں کے لیئے انمول تحفے ہیں ان خیالات کا اظہارسنیئر مسلم لیگی رہنما خان محمد خان کے زیراہتمام یوسی 32 نیو امر پورہ میں ایم پی اے زیب النسا، چوہدری انعام ظفر، قاضی نوشی، ملک عنصر ، شہباز شاہ و دیگر نے امیدوار چیئرمین خالق حسین بھٹی وائس چیئرمین شہباز شاہ کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ منتخب ہو کر علاقے میں صاف پانی کی فراہمی, سیوریج سسٹم کی بہتری، گلیوں، نالیوں کی پختگی، تعلیمی اداروں کا قیام، صحت و صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کے لیئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کی بہتری کے لیئے موجودہ حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اپنے اور اپنے بچو ں کے بہترین مستقبل کے لیئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد نمائندوں کو ووٹ دیں ․ انہو ں نے کہا کہ نمبردار حاجی منیر قریشی کی اہلیان علاقہ کے لیئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔