ترکی شامی سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھائے‘ امریکہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:56

واشنگٹن ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی 100 کلومیٹر شامی سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ سرحد کو بند کرنا چاہیے کیوں کہ دہشتگرد اسے پار کرکے ترکی کے راستے دوسرے ممالک پہنچ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ نے وضاحت نہیں کی کہ سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کے لئے کتنے فوجیوں کی ضرورت ہے، لیکن پینٹاگون کے ذرائع کے اندازے کے مطابق اس کے لئے 30 ہزار فوجیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ترکی سمجھتا ہے کہ یہ تعداد بہت زیادہ ہے لیکن شامی سرحد کو مستحکم بنانے کی ضرورت تسلیم کرتا ہے۔ترکی کو توقع ہے کہ سرحد بند کرنے کے عوض امریکہ تارکین وطن کے مسئلہ کے حل اور شام میں محفوظ علاقے کے قیام میں اس کی مدد کرے گا۔