ڈاکٹر انوار الحق کو پروفیسر آف ایمریٹس جنرل ہسپتال تعینات کرنے کی منظوری

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:59

لاہور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) بورڈ آف مینجمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال نے سابق پروفیسرآف سرجری پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق کو پروفیسر آف ایمریٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی ، جس کے پیش نظر اس ضمن میں احکامات جاری کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بی او ایم کے فیصلے کو سراہنے کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے جس سے نہ صرف نوجوان ڈاکٹرزپروفیسر ڈاکٹر انوار الحق کے تجربہ سے مستفید ہوں گے بلکہ وہ لاہور جنرل ہسپتال میں جاری منصوبوں کی تکمیل، علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے کام کو مزید بہتر بنانے اور آگے لے جانے میں بھی انتظامیہ کے بہترین معاون ثابت ہوں گے۔

پرنسپل نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر انوارالحق ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور ہم ان سے رہنمائی لیتے ہوئے معاملات کو بہتر بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :