ضلعی انتظامی کی جانب سے ضلع خیرپور میں امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا قیام

ہفتہ 28 نومبر 2015 23:00

سکھر ۔28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) ضلع خیرپورمیں امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ضلعی امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھیانی نے امن کمیٹی کی از سر نو تشکیل کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء، تاجران،صحافیوں اور معززین کے متفقہ فیصلے کے بعد ضلعی امن کمیٹی کا اعلان کیا جس میں صدر مولانا صدر الدین پھلپوٹو، جنرل سیکریٹری سید جعفر شاہ ہونگے جبکہ کمیٹی میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی سی ٹو، سابق پولیس آفیسر اکبر وگن، انتظامی سیکریٹری اور رابطہ سیکریٹری ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح ہونگے اس کے علاوہ ممبران میں تمام مکتب فکر کے مقرر کئے جانے والے افراد، انجمن تاجران، صحافی، اقلیتوں کے نمائندہ اور دیگر شامل ہونگے۔

ضلعی امن کمیٹی بلا تعطل ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو تمام تر مسائل اور شکایات کے حوالے سے اجلاس منعقد کرے گی جس پر فوری ایکشن ہوگا جبکہ ضلعی امن کمیٹی کے لئے مستقل بنیادوں پر علیحدہ سے آفس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :