ایوان صنعت و تجارت سکھر کے عہدیداران کی سید ناصر حسین شاہ کو وزیرِ خوراک سندھ بننے پر مبارکباد

ہفتہ 28 نومبر 2015 23:00

سکھر ۔28نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر عامر علی خان غوری، سینئر نائب صدرعرفان صمد، نائب صدرجاوید علی شیخ ، سابق صدور محمد دین، شکیل احمد مختار، محمد اقبال آرائیں ، انجینئر عبدالفتاح شیخ، سجاد اللہ قریشی،اراکینِ مجلسِ انتظامیہ نے سید ناصر حسین شاہ کو وزیرِ خوراک سندھ بننے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سندھ میں زرعی اجناس کی دیکھ بھال اور سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کرنے کے انتظامات میں بہتری لائی جائیگی تاکہ اجناس کے ذخائر موسمی اثرات سے محفوظ رکھتے ہوئے مکمل غذائیت کے ساتھ عوام کے استعمال میں لائے جا سکیں

متعلقہ عنوان :