گوادر کاشغر اقتصادی منصوبے سے جلد بلوچستان میں ترقی کا سورج طلوع ہوگا جو پسماندگیوں کے اندھیروں کو مٹادے گا ، ثناء اللہ زہری

ہم نے اہل بلوچستان کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کا عہد کر رکھا ہے ، مسلم لیگ ہر صورت عملدرآمد کرے گی ،خصوصی بات چیت

ہفتہ 28 نومبر 2015 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گوادر کاشغر اقتصادی منصوبے پر فوری کام کے آغاز کے فوری احکامات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ بہت جلد بلوچستان میں ترقی کا سورج طلوع ہوگا جو پسماندگیوں کے اندھیروں کو مٹادے گا ہم نے اہل بلوچستان کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کا عہد کر رکھا ہے جس پر پاکستان مسلم لیگ ہر صورت عملدرآمد کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں ترقی کی خواہاں ہے یہی وجہ ہے کہ مرکز میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یہاں احساس محرومی ‘ پسماندگی کے خاتمے کیلئے صوبہ اور مرکز کے وہ روابط بحال کئے جو ماضی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے مرکزی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کیلئے ایک مثبت واضع پالیسی مرتب کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری درحقیقت بلوچستان میں ترقی کا وہ راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے اہل بلوچستان دیگر صوبوں کے برابر آکھڑے ہونگے اور انہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہونگی جن کا انہیں فقدان رہا ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اس منصوبے کی فوری تکمیل کیلئے جو احکامات جاری کئے اس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ترقیاتی بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے پارٹی کے قائد میاں محمد نوازشریف نے انتخابات سے قبل اہل بلوچستان کیساتھ جو وعدے کئے تھے اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے ان وعدوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے سلسلہ وار اقدامات شروع کررکھے ہیں اور بہت جلد یہاں ترقی کا وہ سورج طلوع ہوگا جو پسماندگی بے روزگاری غربت اور احساس محرومی کے اندھیروں کو ختم کر دے گا تاہم ضرورت اس امر ہے کہ اہل بلوچستان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوجائیں تاکہ ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز کے ہاتھ مضبوط کر سکیں تاکہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکی

متعلقہ عنوان :