بھارتی دشمنی سامنے آگئی،ٹریڈ فیئر میں پاکستانیوں پر جرمانہ

جرمانے کی عدم آئیگی کی صورت میں کسی بھی ٹریڈر کو این او سی جاری نہیں کی جائیگی، سینئر بھارتی حکام

ہفتہ 28 نومبر 2015 23:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی حکومت پاک دشمنی میں تمام حدیں پار کرگئی، بھارت میں انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں شریک پاکستانی اور بنگلہ دیشی اسٹال ہولڈرز پر جرمانہ کردیا۔بھارتی انتظامیہ نے نمائش کے آخری روز گیٹ پاس دینے سے انکار ،ٹریڈرز کو نمائشی پویلینز سے سامان اٹھانے بھی نہیں دیا جا رہا ، گزشتہ روز سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں ہونے والی تقریب میں شرکت سیروک دیا تھا۔

دہلی حکومت نے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے 99 اسٹال ہولڈرز پر جرمانہ عائد کر دیا ،انڈیا ٹریڈ پرو موشن آرگنائزیشن نے ٹریڈرز کو نمائش کے آخری روز گیٹ پاس دینے اور سامان اٹھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی اور بنگلہ دیشی ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ بھارتی شہری نہیں اسلئے انکے پاس ’پین کارڈ‘ موجود نہیں،جس کے زریعے ہی آن لائن رجسٹریشن ممکن ہوسکتی تھی اور اسی کو جواز بنا کر انہیں بین القوامی نمائش میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دہلی حکومت کے مطابق یہ ذمہ داری بھارتی ٹریڈ آرگنائزیشن کی تھی کہ وہ ٹریڈرز کو پین کارڈ سے متعلق آگہی فراہم کرتی یا اسکا متبادل انتظام کرتی۔سینئر بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جرمانے کی عدم آئیگی کی صورت میں کسی بھی ٹریڈر کو این او سی جاری نہیں کی جائیگی ،بھارت میں پاکستانی ٹریڈرز کی نمائندگی کرنے والے اسسٹنٹ سیکریٹری ایف پی سی سی فیصل جوزف کے مطابق ایسا 25 سالوں میں پہلی بار ہوا ہے۔پاکستان تاجروی اے ٹی ڈیوٹی کی مد میں ہمیشہ ٹیکسس دیتے آئے لیکن اس بار بغیر پیشگی اطلا ع کے نظام تبدیل کر دیا گیا اور اوپر سے جرمانہ بھی ٹھوک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :