ہمارے نام سے شائع کئے جانیوالے بیانات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں مخالفین ایسے اقدامات سے گریز کریں ،ایپکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن یونٹ

ہفتہ 28 نومبر 2015 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن یونٹ کے عہدیداران نے کہا کہ ہمارے نام سے منسوب کرکے بیانات شائع کئے جارہے ہیں جن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں مخالفین ایسے اقدامات سے گریز کریں اپیکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے جنرل سیکرٹری ہیبت خان ناصر ‘محمد گل ‘ اسدخان کاکڑ ‘ میرزاہد محمد محمدحسنی ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ہمارے مخالفین ہمارے نام سے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات شائع کرارہے ہیں جن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں لہٰذا ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں مخالف ایسے اقدامات سے گریز کریں بصورت دیگر ہم اپنے تحفظ کا محفوظ رکھتے ہیں اور ملازمین کی قوت کے ہمراہ ان عناصر کو عیاں کریں گے