Live Updates

ن لیگ کے رہنما محسن لطیف نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کیخلاف دھاندلی کا الزام لگا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 23:22

ن لیگ کے رہنما محسن لطیف نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) ن لیگ کے رہنما محسن لطیف نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کیخلاف دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے صوبائی حلقے پی پی 147 میں 11 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کیخلاف ن لیگ کے رہنما محسن لطیف نے دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محسن لطیف نے باقائدہ الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ محسن لطیف نے دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے مقوف کی تائید کردی ہے۔ اگر این اے 122 سے منتخب ہونے والے ایاز صادق استعفا دے دیں تو وہ بھی اپنی نشست سے استعفا دے کر دوبارہ انتخاب لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات