پی ٹی وی پر 2 ارب روپے سرمایہ کاری کا فیصلہ
نئی پالیسی کے تحت ہر محکمہ کو اپنا سالانہ بجٹ پیش کرنا ہوگا جس میں ان کو درکار آلات بھی درج ہوں گے
اتوار 29 نومبر 2015 11:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) سرکاری پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن (پی ٹی وی) نے بظاہر تیزی سے ترقی کرتے نجی الیکٹرانک میڈیا کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے انفراسٹرکچر پر بھاری سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی وی اپنے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے اگلے دو سالوں میں دو ارب روپے کا سرمایہ لگائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خریداری میں ڈی ایس این جی وینز، جدید کیمرے، ایڈیٹنگ کا نظام اور لنکنگ ٹرانسمیشن کا سامان شامل ہے۔اسی طرح جلد ہی ایچ ڈی نشریات شروع ہوجائے گی جبکہ اعلیٰ معیار کی نشریات کو یقینی بنانے کے لیے نظام کو مکمل ڈیجیٹل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن سے بچنے کے لیے ایک نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ماضی میں کچھ محکموں میں ساز و سامان نیلامی کے ذریعے خریدا جاتا تھا جو کہ بظاہر ایک مشکوک عمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت ہر محکمہ کو اپنا سالانہ بجٹ پیش کرنا ہوگا جس میں ان کو درکار آلات بھی درج ہوں گے۔مالک کے مطابق ایک شفاف عمل کے ذریعے پرچیزنگ افسر کا انتخاب کیا جائے گا۔پی ٹی وی کی مالی صورتحال کے حوالے سے مالک نے بتایا کہ جب انہوں نے ذمہ داری سمبھالی تو پی ٹی وی کے ذمہ واجب الادا رقم تقریباً دو ارب سے زیادہ تھی مگر گوشواروں میں یہ ظاہر کیا گیا کہ ادارہ منافع میں جارہا ہے۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ دو ارب کے واجبات ادا کر دیے گئے ہیں اور مزید کوئی میڈیکل بل نہیں رہتا اور ادارے پر مزید کسی ملازم کے بقایاجات واجب الادا نہیں۔ایم ڈی کا مزید کہنا تھا کہ نو سو ملین روپے پینشن اور ٹرانسپورٹ کی مد میں ادا کردیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی ایشیا پیسیفک بروڈ کاسٹنگ کا رکن جس کی فیس سالوں سے ادا نہیں کی گئی تھی لیکن شرمندگی سے بچنے کیلئے ان کے دور میں ایک کروڑ روپے سے زائد فیس ادا کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.