ترکی کے بجائے روسی سیاحوں کو گوا، متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ کا سفر کرنے کی تجویز

اتوار 29 نومبر 2015 12:07

ماسکو ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) روسی سیاحتی کمپنیاں ترکی کے بجائے لوگوں کو گوا، متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ کا سفر کرنے کی تجویز پیش کرنے لگی ہیں۔ ترکی کی طرف سے روسی بمبار طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد بہت سی سیاحتی کمپنیوں نے ترکی کے سفر منسوخ کر دئے۔

(جاری ہے)

اندازوں کے مطابق اس وقت ترکی میں 10 ہزار روسی سیاح موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ لوگوں نے مصر کے ساتھ فضائی رابطہ بند کئے جانے کے بعد ترکی گئے۔واضح رہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے ملک کے شہریوں سے ترکی کے سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے دس سال سے ترکی روسی سیاحوں میں سب سے مقبول ملک تھا۔