ترکی اور آذربائجان میں انسداد دہشت گردی کے بارے تعاون جاری رہے گا

اتوار 29 نومبر 2015 12:07

انقرہ ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) ترکی انسداد دہشت گردی میں آذربائجان کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا، وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے آذربائجان کے ہم منصب الدار مامیدیاروو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا۔چاوش اوگلو کے مطابق ترکی آذربائجان کو انسداد دہشت گردی کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم وزیر موصوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ نہ ترکی نہ آذربائجان کو دہشت گردانہ حملوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔مولود چاوش اوگلو نے کہا کہ ترکی اور آذربائجان انسداد دہشت گردی پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر خارجہ ترکی نے کہا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ مختلف میدانوں میں بھی تعاون باہمی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :