شام کی فضائی حدود سے ترک جنگی طیاروں کی پروازیں بند

اتوار 29 نومبر 2015 12:07

دمشق ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) روسی بمبار طیارے پر حملے کے بعد ترک فضائیہ نے شام کی فضائی حدود میں پروازیں بند کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ترک ذرایع ابلاغ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے یاد رہے کہ منگل کو ترک جنگی طیارے نے شام کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے روسی بمبار طیارے ایس یو 24 کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد روس نے اپنے جنگی طیاورں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کے بارے میں اعلان کیا، بالخصوص حمیمیم فضائی اڈے پر ایس یو 400 طیارہ شکن میزائل کمپلکس نصب کیا گیا ہے۔