ایران کے بلوچ جنگجوؤں کی شام میں ہلاکتیں

اتوار 29 نومبر 2015 12:09

دمشق ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) ایران کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ شام کے محاذ جنگ پر لڑائی کے دوران حال ہی میں 7 ایرانی جنگجو ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے ایرانی جنگجوؤں میں سے بعض کا تعلق ایران کے صوبہ بلوچستان سے ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شورش زدہ شہر حلب میں 24 نومبر کو باغیوں کے ساتھ لڑائی میں کم سے کم سات ایرانی جنگجو مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کا تعلق ایران کے صوبہ بلوچستان سے ہے۔خیال رہے کہ شام کی جنگ میں ایرانی، پاکستانی اور افغان جنگجوؤں کی بھرتی کی خبریں ماضی میں بھی آتی رہی ہیں مگر بلوچ لوگوں کو شام کی جنگ میں جھونکے جانے کی اطلاعات پہلی بار سامنے آئی ہیں۔ایرانی خبر رساں ایجنسی نے چوبیس نومبر کو حلب میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنگجوؤں کی شناخت محسن سجادی، اصغر بامری، نظر محمد بامردی، پرویز بامری اور سلمان بامری کے ناموں سے کی ہے جب کہ اسی معرکے میں بلوچستان قومیت سے تعلق رکھنے والے جنگجو معر ملا زئی اور مراد عبداللہی ہلاک ہوئے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :