ترکی میں انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے

اتوار 29 نومبر 2015 12:10

انقرہ ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) ترکی میں انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن اور وکیل طاہر ایلچی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہاہے کہ دیارباقر میں کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے طاہرایلچی پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ وہ حکومتی پالیسیوں کے کڑے ناقد تھے اور کردوں کے حامی تصور کیے جاتے تھے۔کرد نواز پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایلچی کو ایک منصوبے کے تحت ہلاک کیا گیا ہے۔ اس پارٹی نے کرد اکثریتی علاقے دیارباقر میں احتجاجی جلسوں کی کال بھی جاری کر دی ہے۔