اسلحہ کلچر پر کنٹرول سخت بنانے کے لیے امریکی حکومت کو موثر اقدامات کرنے ہونگے، اوباما

اتوار 29 نومبر 2015 12:10

واشنگٹن ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسلحہکلچر پر کنٹرول سخت بنانے کے لیے امریکی حکومت کو موثر اقدامات کرنے ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا یہ بیان ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب گزشتہ روز ریاست کولوراڈو میں ایک کلینک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔ اوباما نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں تک ہتھیاروں کی آسان رسائی کو روکنے لیے امریکا کو سنجیدہ ہو جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :