کینیا ، سکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 ایرانی باشندوں کو حراست میں لے لیا

اتوار 29 نومبر 2015 12:12

نیروبی ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) کینیا کی سکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 ایرانی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطاق کینیا کی وزارت داخلہ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ایرانی باشندے مشتبہ طور پر دارالحکومت نیروبی میں کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔