ترکی نے روس کا جنگی طیارہ گرا کر باہمی تعلقات کوشدید نقصان پہنچایا ہے ۔ روس

اتوار 29 نومبر 2015 12:12

ماسکو ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) روس نے کہا ہے کہ ترکی نے روس کا جنگی طیارہ گرا کر باہمی تعلقات کوجو نقصان پہنچایا ہے اْس کا ازالہ مشکل ہے۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے تباہ کرنے والے جنگی طیارے کے حوالے سے جو نقشہ پیش کیا ہے وہ تبدیل اور ترمیم شدہ ہے۔انہوں نے کہا کو روس کو چھونا آسان نہیں ہے۔واضح رہے کہ روس صدرنے ترکی کے خلاف پابندیاں لگانے کے حکم نامہ پر دستخط کر چکے ہیں۔