پیرس حملوں میں استعمال ہونے والے بیشتر ہتھیار80 کے عشرے کے آخر میں سربیا میں بنائے گئے تھے

اتوار 29 نومبر 2015 12:13

بلغراد ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) سربیائی ہتھیاروں کی فیکٹری کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں میں استعمال ہونے والے بیشتر ہتھیار80 کے عشرے کے آخر میں سربیا میں بنائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق زاستاوا نامی ہتھیاروں کی فیکٹری کے ڈائریکٹر میلاجکو برازاکووچ کا کہنا ہے کہ انھوں نے پولیس کی جانب سے ملنے والی 8 رائفلوں کے سیریل نمبر چیک کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم 70 رائفلز بوسنیا، مقدونیہ اور سیلونیہ میں فوج کے لیے بھجوائی جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ رائفلیں ہم نے ہی بنائی تھیں۔انہوں نے کہاکہ 1990ء کے بعد کوئی بھی انھیں اپنے قبضے میں لے سکتا تھا۔واضح رہے کہ 13 نومبر کو پیرس حملوں کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔