سیکورٹی اداروں نے اس سال روس میں 74 دہشتگرد ہلاک کیے، وزارت داخلہ

اتوار 29 نومبر 2015 12:14

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) رواں سال روس کی وزارت داخلہ انسداد دہشتگردی کے تقریباً دو سو آپریشن کر چکی ہے جن کے دوران 74 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا اور ان کے 100 سے زیادہ ٹھکانے تباہ کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں وزیر داخلہ جنرل ولادی میر کولوکولتسیو نے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال سے واضح ہوتا ہے کہ مستقبل میں عدم استحکام اور کشیدگی میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ اس لئے روس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے اندر ہم کو خطروں کو بروقت دور کرنے کے لئے موٴثر اقدامات کرنا چاہیے۔