فنکار قومی مفاد کو مدنظر رکھیں‘ بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیں‘ مصطفی قریشی کا بھارت یاترا کو بیقرار فنکاروں کو مشورہ

اتوار 29 نومبر 2015 12:46

فنکار قومی مفاد کو مدنظر رکھیں‘ بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیں‘ مصطفی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے بھارت یاترا کو بے قرار فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو چاہیے کہ وہ بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیں ، ہمیں بھارتی حکومت سے کسی قسم کی توقعات نہیں رکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہمیں قومی مفاد عزیز ہے بھارتی فلمیں نہیں، پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی جائے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ متعاصبانہ رویہ اختیار کیا ہماری عوام ان کی دشمن پالیسی اب بہت اچھی طرح آگاہ ہے۔بھارتی حکومت کے اس رویہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار جو بھارت جاکر کام کررہے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیں۔

متعلقہ عنوان :