بھارت میں جاکر کام کرنے والے فنکاروں کو غیرت مندی کا ثبوت دینا چاہیے‘ ہدایتکارہ سنگیتا

اتوار 29 نومبر 2015 12:46

بھارت میں جاکر کام کرنے والے فنکاروں کو غیرت مندی کا ثبوت دینا چاہیے‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) لالی ووڈ ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ بھارت میں جاکر کام کرنے والے فنکاروں کو غیرت مندی کا ثبوت دینا چاہیے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو چاہیے وہ بھارتی فلموں میں بائیکاٹ کریں۔

(جاری ہے)

جب اپنے ملک میں سب کچھ موجود ہے تو پھر دشمن ملک کا سہارا کیوں کر لیا جائے۔سنگیتا کا کہنا تھا کہ بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے کئی بار بھارت میں فلم ہدایتکاری کی آفر کی لیکن ہر بار انکار کیا۔انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ فلم’’پریم روگ‘‘میں بطور اداکارہ جلوہ گر ہونے کی آفر کو بھی بغیر سوچے ٹھکرا دیا تھا۔سنگیتا کا کہنا تھا کہ اب میرا جینا مرنا صرف اور صرف پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :